لاہور، شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور، شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی تدفین آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

ایوب اسٹیڈیم میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  میجر اسحاق شہید کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے اور ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں