این ٹی ایس کو مزید ٹیسٹ لینے سے روک دیا گیا

این ٹی ایس کو مزید ٹیسٹ لینے سے روک دیا گیا

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں ہونے والی گڑ بڑ پر این ٹی ایس کو آئندہ ٹیسٹ لینے سے روک دیا۔ پرچہ آؤٹ ہونے کے کیس میں عدالت نے حکم دیا کہ حتمی فیصلہ آنے تک حکومت این ٹی ایس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان نہ کرے۔ تحقیقات جلد مکمل نہ کرنے پر عدالت نے فریقین پر برہمی کا اظہار کیا۔

 جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کی کیا فائنڈنگ ہیں جس پر سیکرٹری صحت نے بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے تک تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی۔

 این ٹی ایس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ این ٹی ایس کو سیاستدانوں کی جانب سے متازع بنایا جارہا ہے۔کیس کی مزید سماعت انتیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔