ایک کروڑ تیس لاکھ شامی باشندوں کو امداد کی اشد ضرورت

ایک کروڑ تیس لاکھ شامی باشندوں کو امداد کی اشد ضرورت

نیو یارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے باوجود ایک کروڑ تیس لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جن شامی باشندوں کو فوری امداد کی سخت ضرورت ہے، ان میں سے 40 فیصد بچے ہیں۔ عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھی تک محاصرہ شدہ اور دور دراز علاقوں تک امداد پہنچانا مسلسل ایک مشکل امر ہے۔

شام کی خانہ جنگی ساتویں سال میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اس عرصے میں وہاں تین لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں