(ن) لیگ ایک شخص کو بچانے کیلئے ریاست کے سامنے کھڑی ہو رہی ہے : علی محمد خان

(ن) لیگ ایک شخص کو بچانے کیلئے ریاست کے سامنے کھڑی ہو رہی ہے : علی محمد خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک شخص کو بچانے کے لیے اپنی حکومت کو ریاست کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔


ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، افضل خان کا کیس اٹھا کر دیکھ لیں پتہ لگ جائے گا کہ آئی ایس آئی عمران خان کو فنڈنگ کر رہی ہے یا نواز شریف کو۔انہوں نے کہا کہ جن کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے وہ نواز شریف کی طرح چھ مہینے میں وزیر ٗ ایک سال میں وزیر اعلیٰ اور چند سالوں میں وزیر اعظم بن جاتے ہیں لیکن عمران خان 23 سالوں سے جلسے جلوس کر رہے ہیں مگر انہیں ابھی تک اقتدار نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ جب 1971 میں پاکستان ٹوٹ رہا تھا اس وقت بھی حکومت ریاست کے خلاف نہیں تھی مگر آج پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک شخص کو بچانے کے لیے اپنی حکومت کو ریاست کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔اسلام آباد دھرنے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آپریشن کرنا دھرنے والوں سے نمٹنے کا حل نہیں ہے، ختم نبوت ؐکے آئین میں ترمیم حکومت نے کروائی تھی تو اب وہ اس کو بھگتے۔