ضرورت پڑی تو دھرنے سے نمٹنے کیلئے فوج کی مدد لی جا سکتی ہے : مصدق ملک

ضرورت پڑی تو دھرنے سے نمٹنے کیلئے فوج کی مدد لی جا سکتی ہے : مصدق ملک


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ دھرنے کے معاملے پر ضرورت پڑی تو قانون کے مطابق فوج سے مدد لی جاسکتی ہے ۔


ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ابھی تک اس قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی کہ فوج کو بلانا پڑے، تاہم ضرورت پڑنے پر قانون کے تحت کسی بھی وقت فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خون خرابہ نہ ہو، اس وقت ہم بہت نازک موڑ پر کھڑے ہیں ٗ اگر کوئی چاہتا ہے کہ سسٹم ڈیریل نہ ہو تو اس کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔