فوری انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں بحران پیدا ہو جائیگا، ڈاکٹر بابر اعوان

فوری انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں بحران پیدا ہو جائیگا، ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن اصلاحات ایکٹ2017 کے خلاف رجسٹرارکے اعتراضات پرچیمبر اپیل دائر کر دی۔

جمعرات کو  ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے اپیل دائرکی گئی ہے۔ عدالت عظمی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ اپیل میں تین موقف اختیار کیے گئے ہیں۔پہلا موقف الیکشن کمیشن کو تو ہین عدالت کا لامحدود اختیارات دینا غلط ہے۔دوسرا موقف 203 کی شق آئین کی بنیادی خدو خال کے خلاف ہے جبکہ تیسرا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو جو ٹریبونل کے اختیارات دینا آئین کی شق 225 سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا  کہ دھرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وہی کہا ہے جو پورا ملک کہہ رہا ہے ملک میں حکومت نام کی چیز نہیں ہے حکومت ہوتی تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔حکومت پانامہ کیس سے لے کر اب تک غیر آئینی ترامیم تک مجرموں کو جانتی ہے ان کا تحفظ کررہی ہے۔فوری انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں بحران پیدا ہو جائیگا۔ 

مصنف کے بارے میں