اداکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی، پوری دنیا ان کا گھر ہوتا ہے ، ماہرہ خان

اداکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی، پوری دنیا ان کا گھر ہوتا ہے ، ماہرہ خان

کراچی: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ ہر کسی کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہے، اس لئے صرف وہ کرتی ہوں جس سے خود خوش رہوں۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے پسند کرتا ہے تو بہت اچھا ہے اور اگر نہیں کرتا تو بھی اچھا ہے۔ یہی وجہ ہے میں اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں اور کسی بھی جانب سے دباو¿ کو خاطر میں نہیں لاتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے مگر اداکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی، پوری دنیا ان کا گھر ہوتا ہے اور اداکار کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں وہ اپنے ملک کا نام روشن کر نے کے لئے کام کرتے ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بہت سی اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہو جاو¿ں گی۔