عراقی ملکہ حسن نے اپنے ملک کی عوام سے معذرت کر لی

عراقی ملکہ حسن نے اپنے ملک کی عوام سے معذرت کر لی

بغداد: عراقی ملکہ حسن سارہ عیدان نے اسرائیل کی ملکہ حسن کے ساتھ سیلفی بنوانے پر اپنے وطن سے معذرت کر لی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلفی پر لکھاہواتھا " مس اسرائیل اور مس عراق کی طرف سے امن و محبت کا پیغام " تاہم اس پر عراقی شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس پر عراق کی ملکہ حسن سارہ عیدان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت اور عربوں کے خلاف اسرائیل کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہیں تاہم میں ان تمام شہریوں سے فوری طور معافی مانگتی ہوں جنہوں نے اس تصویر کو فلسطینی کاز کی توہین کے طور پر لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اسرائیلی ملکہ حسن کے ساتھ سیلفی کا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم اسرائیلی ملکہ حسن نے میرے ساتھ تصویر کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔