شاؤمی کا ”می میکس 2 “ پاکستانیوں کیلئے دستیاب

شاؤمی کا ”می میکس 2 “ پاکستانیوں کیلئے دستیاب

کراچی: مایہ ناز چینی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے پاکستان میں اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون ”می میکس 2“ فروخت کیلئے پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاؤمی نے رواں سال ستمبرمیں ”می میکس ٹو“ کو چین میں متعارف کرایا تھا جو کہ لگ بھگ بیزل لیس جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ایپل اور سام سنگ کے برابر ہونے کے باوجود اس کی قیمت بہت کم ہے۔
گزشتہ سال کے می مکس کی طرح می مکس ٹو بھی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے جس میں اطراف اور اوپر بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں، بس جہاں سیلفی کیمرہ موجود ہے وہاں یہ بیزل کچھ نمایاں ہے۔5.99 انچ اسکرین میں اسپیکر کو بھی چھپایا گیا ہے اور ڈسپلے کا ریشو 18:9 ہے جس کے باعث یہ دیکھنے میں می مکس سے بھی بہت چھوٹا لگتا ہے۔کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کی وجہ سے یہ گلیکسی نوٹ ایٹ اور گلیکسی ایس ایٹ جتنا طاقتور ہے جبکہ اس میں سکس/ 8 جی بی ریم ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ نوٹ ایٹ کے برابر جبکہ ایس ایٹ سے بہتر ہے۔اس میں 64، 128 اور 256 جی بی تک اسٹوریج والے ورژن دستیاب ہوں گے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ شاؤمی نے اس فون میں بیک پر صرف ایک بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے حالانکہ اس کمپنی کے متعدد فونز ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہیں۔اس فون کو پاکستان میں 64 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔