بلوچستان کی خوشخالی کیلئے فوج وفاقی و صوبائی حکومت سے تعاون کرےگی، آرمی چیف

بلوچستان کی خوشخالی کیلئے فوج وفاقی و صوبائی حکومت سے تعاون کرےگی، آرمی چیف

فوج راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کرےگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈہیڈکواٹرزکادورہ کیا جس میں انہیں خوشحا ل بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ صوبائی انتظامیہ اوراعلیٰ عسکری حکام شریک تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام سے صوبے میں اقتصادی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری آئیگی جبکہ خوشحال بلوچستان کے پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی منظوری دی۔اس سے قبل سدرن کمانڈہیڈکواٹرز پہنچنے پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔وزیراعلی بلوچستان نے بھی سیکیورٹی اداروں کےکردارکوسراہا۔