اردو ادب نے ہمیشہ ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ سندھ

اردو ادب نے ہمیشہ ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: image by facebook

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اردو ہم سب کے لیے محبت اور آپس میں جوڑنے والا رشتہ ہے، کراچی اردو بولنے والوں کا سب سے بڑا شہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے، اردو ادب نے ہمیشہ ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لسانی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، کراچی والوں نے منفی قوتوں کو مسترد کردیا ہے، شہری کراچی میں امن کی بحالی کے لیے ساتھ دے رہے ہیں۔