وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے دائرہ کو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے دائرہ کو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک بڑھانے کی ہدایت
کیپشن: تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارتہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر برائے پلاننگ خسرو بختیار، سینئر وزیر پنجاب علیم خان، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، ایم این اے نجیب ہارون، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم، شوکت ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹرعمران زیب، ممبران ٹاسک فورس اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔


چیئرمین ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی نے وزیرِاعظم کو نیا پاکستانہاؤسنگ پروگرام کے سلسلے میں مجوزہ قانون سازی، وفاق اور صوبائی سطح پر قائم کی جانے والی ہاو¿سنگ اتھارٹیز اور مجوزہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔


نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم پروگرام ہے جس سے بے گھر افراد کو گھر کی سہولت میسر آنے کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں کو بے شمار نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔


وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے۔