لوئر اورکزئی میں دھماکا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30ہوگئی

لوئر اورکزئی میں دھماکا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30ہوگئی
کیپشن: دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا، سیکیورٹی ذرائع۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ہنگو: لوئر اورکزئی میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی اور 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا جس میں زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔