چینی قونصل خانے پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

چینی قونصل خانے پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: واقعے میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کراچی میں چین کے قونصل خانے پر ہوئے حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صورت حال پر مکمل قابو پا لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ حملے کے واقعے میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ ہے۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔