پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے جو انہیں خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی اور مشہور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی .

کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے جو انہیں خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود پر نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر پی ٹی وی کے نشریاتی حقوق دینے کا الزام ہے۔