خواتین کا جائیداد میں مساوی حصہ، مجوزہ بل تیونسی کابینہ میں پیش کردیاگیا

خواتین کا جائیداد میں مساوی حصہ، مجوزہ بل تیونسی کابینہ میں پیش کردیاگیا
کیپشن: Image by NPR

تیونس سٹی:شمالی افریقی مسلمان ملک تیونس میں جائیداد میں خواتین کے لیے مساوی حصہ دینے کا مجوزہ دستوری بل کابینہ کے سامنے پیش کردیاگیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد اس بل کی باضابطہ منظوری کے لیے اسے ملکی پارلیمنٹ میں بحث و تمحیص کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تیونس کے صدر بیجی قائد السبیسی نے اس بل کے کابینہ میں پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔

وہ اس بل کو اگلے برس کے صدارتی الیکشن سے قبل منظور کرانے کی کوشش میں ہیں۔ تیونس کی اسلام پسند جماعت النہضہ اس دستوری بل کی سخت ناقد ہے۔

کسی بھی عرب یا مسلمان ملک میں یہ اپنی نوعیت کی غیرمعمولی دستوری تجویز ہے۔