پشاور ہائیکورٹ میں لڑکی نے جنس تبدیلی کیلئے درخواست دیدی

پشاور ہائیکورٹ میں لڑکی نے جنس تبدیلی کیلئے درخواست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کی رہائشی لڑکی نے جنس تبدیل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور کی رہائشی لڑکی نے اپنی جنس تبدیلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔دراخواست گزار نے کہا کہ عدالت پشاور جینڈر ری اسائمنٹ سرجری کی اجازت دے،احساسات مردوں جیسے ہیں ،لیکن بظاہر لڑکی ہوں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اپنے والدین کی اکلوتی بچی ہوں،مرد بن کر گھر والوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں جبکہ لڑکی کی صورت میں مزید زندگی نہیں گزار سکتی،عدالت جنس تبدیلی کی اجازت دے۔