لاہور کی 5 شاہراہوں پر تیز رفتاری پر آج سے ای چالان کا آغاز

لاہور کی 5 شاہراہوں پر تیز رفتاری پر آج سے ای چالان کا آغاز
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:صوبائی دارالحکومت میں تیز رفتاری پر آج سے ای چالان گھر پہنچنے شروع ہوجائیں گے جبکہ کنال روڈ پر 70 ،مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر حد رفتار 60 کلومیٹر مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اوور سپیڈنگ سے نمٹنے کیلئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی چوکنا ہوگئی ہے اور اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا۔ شہر کی 5 اہم شاہراہوں پر ای چالان گھر پہنچیں گے۔ کنال روڈ پر 70 کلو میٹر، مال روڈ ، جیل روڈ اور مین بلیورڈ پرحد رفتار 60 کلومیٹر مقرر کی گئی ہے۔


حکام کے مطابق 2 ماہ تک آگاہی مہم چلائی گئی، اب کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، سپیڈ ریڈار اوورسپیڈنگ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کریں گے۔ شہریوں نے پابندی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا تیز رفتاری حادثات کا باعث بنتی ہے۔


ابتدائی طور پر سپیڈ ریڈار 5 شاہراہوں پر نصب کیے گئے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ دیگر شاہراہوں تک پھیلا دیا جائے گا۔