تمام دہشتگردوں کو ختم کر کے دم لیں گے:وزیراعظم عمران خان

تمام دہشتگردوں کو ختم کر کے دم لیں گے:وزیراعظم عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چین کے قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرناچاہتے ہیں،تمام دہشتگردوں کو ختم کر کے دم لیں گے۔

f10c06cee94cf06bdd9e564fdad30290

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے چینی قونصل جنرل پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں،یہ علم تھا وہ طاقتیں جوپاکستان کوعدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہیں کچھ نہ کچھ کریں گی۔

b9ebfcbcfa1bf7c6dfc1c4c3b96e5178

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردقونصل خانے میں داخل ہوجاتے توبڑاسانحہ ہوسکتا تھا،سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کوہلاک کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کسی ملک نے اتنی کامیابی سے جنگ نہیں لڑی،چین جیسے معاہدے کسی اور کے ساتھ نہیں ہوئے،اللہ کا شکر ہے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

6cb7e86d7ee3942f9a77ee8c246c262d

ہمارا عزم ہے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،ہمارے پاس دنیا کے بہترین انٹیلی جنس ادارے موجود ہیں جبکہ انسداد دہشگردی کی کامیاب جنگ انہی اداروں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوغیر مستحکم دیکھنے کی طاقتیں پاک چین معاہدوں سے خائف ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کی پہلے سے اطلاعات موجود تھیں۔اشارے مل رہے تھے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔