انگلینڈ لائینز کیخلاف پاکستان اے ٹیم کا اعلان

انگلینڈ لائینز کیخلاف پاکستان اے ٹیم کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل

دبئی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستان اے کرکٹ ٹیم اعلان کر دیا گیا۔  وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پہلے چار میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا .جس میں قیادت  کی ذمہ داری وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان کو سونپی گئی ۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں  شان مسعود، عابد علی ، علی عمران، محمد سعد، خوشدل خان ،عادل امین، عماد بٹ، زوہیب خان، وقاص مقصود، راحت علی ،محمد عرفان جونیئر، عاشق علی اور محمد عرفان فاٹا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اے اور انگلینڈ لائینز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز 25 نومبر سے 5 دسمبر تک دبئی اور ابو ظہبی میں شیڈول ہے ۔