آرمی چیف نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
کیپشن: فوٹو فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چائے گئے اور انہیں سزائے موت سنائی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں کے حملوں میں مسلح افواج کے 25 اہلکار اور ایک شہری شہید جب کہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جب کہ 22 مجرموں کو عمر قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے نام میں انور سلام، عرفان الحق، صاحب زادہ، نادر خان، امیر زیب اور اظہار احمد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اکبر علی، محمد عمران، بادشاہ عراق، عزت خان اور امتیاز بھی شامل ہیں۔