مولانا سمیع الحق کے قتل کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں ،دفاع پاکستان کونسل

مولانا سمیع الحق کے قتل کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں ،دفاع پاکستان کونسل
کیپشن: Photo Social Media

اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل کے تحت تعزیتی اجتماع میں واضح کیا گیا ہے کہ شہیدمولانا سمیع الحق کے قتل کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں ،وزارت خارجہ اس معاملے پر باقاعدہ افغانستان سے بات کر ے۔ افغانستان سے مولانا سمیع الحق کے قاتل کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ مولانا سمیع الحق کو شہید پاکستان کا اعزاز دیا جائے۔

تعزیتی اجتماع میں وزیرا عظم عمران خان پر تنقید کی گئی اور شہید کے بڑے صاحبزادے جے یو آئی (س) کے امیرمولانا حامد الحق نے شکوہ کیا ہے کہ عمران نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد تعزیت بھی نہیں کی۔کونسل کے تحت مولانا سمیع الحق شہید کی یاد میں ہاکی گراونڈ  آبپارہ اسلام آباد میں جمعہ تعزیتی ریفرنس ہوا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کی ہے ۔دفاع پاکستان کونسل مطالبہ کرتا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو شہید پاکستان کا اعزاز دیا جائے۔مولانا حامد الحق نے وزیرا عظم پاکستان عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نے ہمیشہ مولانا سمیع الحق کی خدمات حاصل کہ لیکن افسوس کہ ان کی شہادت کے بعد ان کی تعزیت بھی نہیں کی۔

علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے تانے بانے ہمارے پڑوسی ملک افغانستان سے مل رہے ہیں۔ وزارت خارجہ اس حوالے سے افغانستان سے بات کرے اور مولانا سمیع الحق کے قاتل کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔افغانستان میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ نیٹو افواج افغانستان سے بے دخل ہوں۔ جب تک یہ افواج اپنا قبضہ ختم نہیں کرتی تب تک افغانستان کا مسئلہ ختم نہیں ہوسکتا۔ طالبان سے ہم بات کرسکتے ہیں اور انہیں مذاکرات کی میز پر لایا جاسکتا ہے مگر بنیادی شرط یہی ہے کہ نیٹو افواج افغانستان سے بے دخل ہوں۔

مولانا فضل الرحمن خلیل عبداللہ گل نے و دیگر نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں ایک ہوکر پاکستا ن پر ٹوٹ پڑی ہے ان قوتوں کو ناکام بنانے کے لیے مولانا سمیع الحق نے ہمیں جو راستہ اور مشن دیا ہم دفاع پاکستا ن کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھائیں گے۔بعدازاں کراچی میں چینی سفارتخانے پر حملہ ۔اورکزئی دھماکے کی ش دید مذمت کی گئی۔