سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 63 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے سے 54 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1222 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔