انسٹاگرام کا جعلی آئی ڈیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

انسٹاگرام کا جعلی آئی ڈیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
کیپشن: image by facebook

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بھی ٹویٹر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جعلی فالوورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ,  انسٹا گرام کو سماجی رابطے کی فوٹو ایپلیکشن شیئرنگ کا اعزاز حاصل ہے جو صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

ٹویٹر کی طرح انسٹاگرام پر بھی فالورز کی تعداد کو اہمیت حاصل ہے اس لیے ماضی میں لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہوری کے لیے جعلی فالوورز خریدے بھی تھے تاکہ وہ اپنی آئی ڈی کو آفیشل کرواکے بلیوٹک کا اعزاز حاصل کرسکیں۔

اب کمپنی نے جعلی آئی ڈیز  اور فالوورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کا مقصد پلیٹ فارم کی شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی کے خلاف کام کرنے، کسی بھی پوسٹ پر کمنٹس یا اُسے لائیک کرنے والی آئی ڈیز کے خلاف پہلے مرحلے میں کارروائی کی جائے گی۔