سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: شیل اور ٹائیٹ گیس کی تلاش انتہائی ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے ممکن ہو گی، حکام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔ سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے زیر زمین 95 ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر ملنے کا امکان ہے۔ گیس ذخائر 90 سال کی ضروریات پوری کر سکیں گے۔ او جی ڈی سی ایل آئندہ ماہ سے گیس کی تلاش شروع کرے گی۔

حکام کے مطابق شیل اور ٹائیٹ گیس کی تلاش انتہائی ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے ممکن ہو گی۔ تیل کے بھی 14 ارب بیرل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے۔