دیر بالا، دریا میں گاڑی گرنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

دیر بالا، دریا میں گاڑی گرنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: لاشوں کو اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ نیو نیوز

دیر بالا: دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی گرنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دیربالا میں ایک کار میں سوار افراد گالوم کوہستان سے کلکوٹ کی طرف جا رہے تھے کہ دریائے پنجکوڑہ کے مقام پر ان کی گاڑی دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ لاشوں کو اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔