جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں :پیوٹن

Putin is not ready to recognize Biden as US president
کیپشن: جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں ہیں۔تصویر بشکریہ ٹائم میگزین

ماسکو:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں ہیں جبکہ مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔


تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے روس کے صدر پیوٹن نے جوبائیڈن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے کسی بھی رہنماکےساتھ بات کرنے کو تیار ہیں،ہر اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے جبکہ اعتماد اسی امیدوارکوحاصل ہوگاجس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔


پیوٹن نے کریملن کی جانب سے بائیڈن کوجیت کی مبارکباد نہ دینے کے فیصلے کوایک فارمیلٹی قراردیا ہے۔

روسی صدر کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں جبکہ جو بائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔