جنت مرزا کا خواتین کو شادی کی تقریبات میں جوگرز پہننے کا مشورہ

Janat Mirza\'s advice to women to wear joggers in wedding ceremonies
لانگ ڈریس کے ساتھ جوگرز پہننا بالکل بھی برا نہیں ہے.تصویر بشکریہ جنت مرزا انسٹاگرام

اسلام آباد:پاکستان کی سب سے زیادہ ٹک ٹاک پر فالورز رکھنے والی جنت مرزا نے خواتین کو شادی میں لانگ ڈریس کے ساتھ جوگرز پہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ نارنجی رنگ کی لانگ میکسی میں ملبوس ہیں اور ساتھ میں سفید رنگ کے جوگرز پہنے ہوئے ہیں۔ 

ٹک ٹاک سٹار نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لانگ ڈریس کے ساتھ جوگرز پہننا بالکل بھی برا نہیں ہے بلکہ ہم تقریب کے سارے کاموں کو اونچی ہیل پہن کر تھکنے کے بجائے جوگرز میں آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ 

گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا جن کے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک کروڑ سے زائد فالورز ہیں کا ایک اور روپ سامنے آیاجس کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے کافی سراہا بھی گیا۔

یاد رہے کہ پاکستانیوں کی سوچ سے تنگ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔جنت مرزا کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا کوئی ٹک ٹاک سٹار کے اس فیصلے کی تعریف کررہا تھا تو کوئی ملک کے نام پر انہیں ٹرول کرنے کی کوشش بھی کر رہا تھا۔

جنت مرزا کے کہیں اور جانے کے فیصلے نے ان کے مداحوں میں حیرانی پیدا کردی تھی اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ جنت مرزا کے جاپان جانے کا مقصد پاکستان میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر اچانک پابندی سے ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار ہدایت کار سید نور کی نئی فلم ''باجرے دی راکھی'' میں جلوہ گرہوں گی۔