رواں مالی سال کے دوران کاروں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ ہوا ، پاما

Car sales rose 81% this fiscal year, Pama said
کیپشن: ٹریکٹروں کی فروخت بھی 24 فیصد تک بڑھ گئی۔فوٹو/فائل

اسلام آباد:رواں مالی سال کے دوران کاروں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موٹو مینوفیچکررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادو شمار کے مطابق رواںمالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران جیپوں کی فروخت میں 93 فیصد جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد اور موٹر سائیکلز، تھری وہیلرز کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہواہے۔

اسی طرح ٹریکٹروں کی فروخت بھی 24 فیصد تک بڑھ گئی۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کی پیداوار اور فروخت ریکارڈ حد تک پہنچ گئی۔ اس دوران کمپنی نے ایک لاکھ 16 ہزار 24 یونٹس کی پیداوار اور ایک لاکھ 16 ہزار یونٹس کی سیلز کی ہیں۔

اس طرح کمپنی نے اپریل 2018 میں اپنی پیداوار ایک لاکھ 15 ہزار 972 یونٹس اور فروخت ایک لاکھ 15 ہزار 161 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران کاروں کی فروخت 43 ہزار 865 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 40 ہزار 853 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت 8 فیصد سے تجاوز کرگئی۔