عالمی وبامیں حیران کن دعویٰ کے باوجود سندھ تعلمی ادارے بند نہ کرنے پہ بضد

educational institutions Sindh, Saeed Ghani
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی:وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ ہماری تجویز ہے تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سال بغیر امتحان کے کسی بچے کو نئی کلاس میں پوروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری تجویز ہے تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں گے۔  سعید غنی نے کہا کہ اس سال کسی بچے کو بغیر امتحان نئی کلاسز میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ چھٹی سے آگے دیگر کلاسز جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے نجی اسکولز کو  ریلیف کیلئے بینکوں سے آسان شرائط پر قرض فراہم کئے جائیں تاکہ یہ نجی اسکولز معاشی بدحالی کا شکار نہ ہوں۔

خیال رہے کہ سندھ میں عالمی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ عالمی وبا کے باعث وفاقی حکومت نے 26 تمبر سے تعلمی ادارے بند کرنے کا فیصؒہ کیا ہے ۔