کشمیر کاز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan, Kashmir, Imran Khan, India
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: معاون خصوصی  اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ کشمیر کے حوالےسے تمام جماعتوں کا مؤقف یکساں ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے۔ 

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو2 چیلنجز درپیش ہیں ایک  کشمیرکیلئےجدوجہد اوردوسری اسلام کی حفاظت کا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس کا درد پاکستان محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنارہی ہیں۔ وہاں پر بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے جبکہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے کو عالمی سطح پر بلند کیا۔ معاونِ خصوصی اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے جس طرح کشمیریوں کی نمائندگی کی اس کی مثال نہیں ملتی۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کے وکیل بن کر دنیا میں مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کا فورم پارلیمنٹ ہے۔پارلیمنٹ سے جو دستاویز وزیراعظم کی زیر قیادت قبول ہوتی ہے وہ قوم کی آواز بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کشمیر کو پاکستان سے جوڑے بغیر چین سے نہیں بیٹھ سکتا۔ کشمیرکازپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی سے تعبیر کرتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ بھارت کا کہنا ہے پاکستان میں دہشت گردی پروان چڑھتی ہے جبکہ بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر سب کی منزل ایک ہے۔ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ جوڑنا ہم سب کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کا کردار ایک ریاست کی حیثیت سے ہے۔ اور پاکستان ایسا کردار ادا کرتا رہے گا۔