روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار
کیپشن: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار
سورس: فائل فوٹو

کراچی: مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 47 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 174 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

997c99c3fecc4b4c438bc7406720d924

گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمت 175 روپے 24 پیسے سے گر کر 174 روپے 77 پیسے ہو گئی تھی۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 796.48 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44948.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.74 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار 851 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث 1540 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی اور اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔