لاہور ائیر پور ٹ پر خطرہ ،کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے !

Lahore Airport,CAA,Lahore Smog,PM Imran Khan,CM Punjab,Schools Vocation

لاہور ائیر پورٹ سموگ کے سائے تلے آگیا ،ائیر پورٹ رن وے پر سموگ کے راج کی وجہ سے طیاروں کی آمدورفت خطرہ کاباعث بننے لگیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کا رن وے سموگ کے باعث طیاروں کیلئے خطرہ بن گیا ،ائیرپورٹ سیکنڈری رن وے پر آئی ایل ایس کیٹگری تھری نظام ہی موجود نہیں ،آئی ایس ایل نظام نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سموگ جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے آئی ایس ایل نظام والامرکزی رن وے ایک سال سے تعمیر نو کی وجہ سے بند ہے ،اس  رن وے کو گزشتہ سال ہی مکمل ہو جانا تھا لیکن اب تک ایسا نہ ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایل ایس نظام کی مدد سے طیارے سموگ اور دھند کے دوران باآسانی آپریٹ کرتے ہیں،ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو پچھلے سال اکتوبر میں تعمیر نو کیلئے بند کیا گیا تھالیکن تاحال اس کی تعمیرنو اب تک مکمل نہ ہو سکی ۔

سموگ سے نمٹنے کیلئے جب سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا رن وے کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے سے دھند کے دوران پروازوں کو مزید دشواری کا سامنا ہے ،ذرائع سی اے اے کا کہنا تھا ساڑھے پانچ ارب ستر کروڑ کی لاگت سے ائیرپورٹ مرکزی رن وے کودسمبر تک مکمل کیا جانا تھا ،تاخیر کا شکار ہونے پر اب مرکزی رن وےفروری یا مارچ تک مکمل ہوسکے گا ۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے مرکزی رن وے کی بندش کے دوران شدید ترین دھند میں جہاز سکینڈری رن وے ہی استعمال کریں گے،تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے تعمیر ی کام میں دشواری کا سامنا پیش آیا ،پوری کوشش ہے کہ رن وے کی تعمیر جلد از جلد مکمل کر لی جائے۔