افغانستان سے متعلق عالمی تنظیم ’’ریڈکراس ‘‘نے دنیا کو خبردار کر دیا 

Red Cross,Afghanistan Peace Process,

کابل :عالمی تنظیم ریڈ کراس نے افغانستان کی تشویشناک صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج بھی عالمی برادری کی طرف سے افغانستان پر لگائی گئی پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو افغانستان کے معاشی حالات خطرناک صورتحال اختیار لینگے ۔

افغانستان میں سماجی کاموں میں مصروف تنظیم  ریڈ کراس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ  افغانستان پر عالمی برادری کی معاشی پابندیاں  افغانستان کو بحران میں مبتلا کر رہی ہیں ,ریڈکراس حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات غضب ناک صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں  اور شہری ان حالات میں  پریشان ہو رہے ہیں ۔

عالمی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ  افغانستان پر عالمی پابندیاں  اشتعال پیدا کر رہی ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان متعدد بار عالمی برادری کی توجہ افغانستان کے معاشی بحران کی طرف دلواتے رہے ہیں ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے مثبت فیصلے کر نے چاہیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو شدید انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے تمام ممالک کو مل کر افغانستان کی مدد کرنی چاہیے ۔