سردیوں میں ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کا آسان طریقہ

Lip muscles,NeoNetwork,Naibaat

موسم سرما جہاں اپنے ساتھ ٹھنڈ لے کر آتا ہے وہیں یہ موسم اپنے ساتھ خْشکی بھی لے کر آتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھ پاؤں کے ساتھ ہی ہمارے ہونٹ بھی خْشک ہوکر پھٹنے لگتے ہیں اور اْن پر چاہے کتنی بھی  چپ اسٹک لگا لی جائے وہ صرف وقتی طور پر فائدہ دیتے ہیں اور کْچھ دیر کے بعد دوبارہ پہلے والی حالت میں آجاتے ہیں۔سردیوں میں  ہونٹوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے کیونکہ کچھ گھریلو نسخے ایسے بھی ہیں جو آپ کے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔


پیٹرولیم جیلی اور تیل:


پیٹرولیم جیلی، بادام اور ناریل کا تیل سردیوں میں آپ کے بہترین دوست ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے خراب ہونٹوں کو خوبصورت اور نرم بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔آپ روزانہ باقاعدگی سے اپنے ہونٹوں پر پیٹرولیم جیلی، بادام کا تیل یا ناریل کا تیل لگائیں، اِس سے آپ کے خْشک ہونٹ نرم و ملائم ہوجائیں گے اور ساتھ ہی آپ کے ہونٹوں کا رنگ گلابی ہوجائے گا۔


ایلو ویرا: ایلو ویرا قْدرت کی طرف سے ایک ایسا تحفہ ہے جس میں بہت سے فوائد پائے جاتے ہیں پھر چاہے وہ چہرے کی خوبصورتی کے لیے ہو یا پھر بالوں کی اچھی صحت کے لیے ہو۔ اِن سب فوائد کے علاوہ ایلو ویرا میں ایک اور فائدہ بھی پایا جاتا ہے جو آپ کے ہونٹوں کے لیے مفید ہے۔روزانہ دِن میں دو بار اپنے ہونٹوں پر ایلوویرا لگائیں اِس سے آپ کے ہونٹوں کی خْشکی بھی ختم ہوجائے گی اور آپ کے ہونٹ نرم بھی رہیں گے۔


وٹامن ای :


وٹامن ای کے کیپسولز باآسانی مارکیٹ میں مل جاتے ہیں اور اِن کو بالوں کے لیے اور چہرے کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ وٹامن ای کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں جو ہمارے لیے بیحد مفید ہیں۔ہونٹوں کے لیے وٹامن ای کے کیپسولز کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کیپسول کو توڑ کر اْس کے اندر سے تیل نکال کر اپنے ہونٹوں پر لگائیں اِس سے آپ کے ہونٹ نرم اور گلابی ہوجائیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ دِن میں دو مرتبہ کرنا ہے۔


ہونٹوں کے لیے گھر میں بام بنائیں


ہونٹوں کی جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ا?پ گھر میں خود اپنے لیے لِپ بام بنالیں۔


لِپ بام کے اجزاء :


2 کھانے کے چمچ ناریل کا تیل
آدھا کھانے کا چمچ مکھن
1 کھانے کا چمچ موم
10 قطرے وٹامن ای کا تیل
10 قطرے Essentail Oil

لِپ بام بنانے کا طریقہ:


ایک کانچ کا بال لے کر اْس میں ناریل کا تیل، مکھن اور موم ڈال کر مکس کریں اور پھر اِس آمیزے کو گرم کرلیں، جب یہ آمیزہ تیار ہوجائے تو اْس کو کچھ دیر کے لیے ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں اور اْس کے بعد بقیہ اجزاء اِس آمیزے میں شامل کرکے مِکس کرلیں۔اِس طرح گھر میں ہی باآسانی آپ کا لِپ بام تیار ہوجائے گا۔
٭٭٭