خواجہ آصف کی آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید

خواجہ آصف کی آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمری کی وزیراعظم آفس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے اور اس میں 6 سینئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا تھا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
تاہم وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی۔ انشاءاللہ سمری کی وزیراعظم ہاؤس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔‘ 

785c5aece5c39ad682b0e0ceb39ac53a


دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ کوئی سمری موصول نہیں ہوئی، براہ کرم قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، سمری موصول ہونے پر اطلاع دیدی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں