خواجہ آصف کی آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق

خواجہ آصف کی آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے ، انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے

ea5047567d3d3c984ead77e84be7ccbc


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)  نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔

f3890ccaa8147b0c853507924d40333c

ذرائع کے مطابق سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔

 قبل ازیں خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی  اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی۔ انشاءاللہ سمری کی وزیراعظم ہاؤس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔‘

ec17f25779fb00b630671451966b4559