وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ ملتوی، مریم اورنگزیب کی تردید

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ ملتوی، مریم اورنگزیب کی تردید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ دورہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

وفاقی وزیر نےایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ  وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 نومبر کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں اہم تقرری کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ کیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنا دورہ ترکیہ ملتوی کیا ۔