ملک بھر میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا

   ملک بھر میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا

گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا  کے 6 ہزار 666 ٹیسٹ کئے گئے،  27 مریض رپورٹ ہوئے،   مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 41 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے  40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے  ۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  لاہور میں کورونا کے 527 ٹیسٹ کیے گئے اور 8 پریض رپورٹ ہوئے ،   لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 52 فیصد رہی، راولپنڈی میں کورونا کے 158 ٹیسٹ ہوئے، 2 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں کورونا وائرس کی شرح  1 اعشاریہ 27 فیصد رہی ۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے  دوران کورونا وائرس کے 616 ٹیسٹ کئے گئے،  7 مریض رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 27 فیصد رہی، پشاور میں  441 ٹیسٹ کئے گئے،  2 کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 45 فیصد رہی۔

دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 942 ٹیسٹ کئے گئے،کراچی میں کورونا کے 4 مریض رپورٹ ہوئے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 42 فیصد رہی ۔