سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ،   کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد سمیت 2 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ،   کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد سمیت 2 دہشت گرد گرفتار

لاہور ؛سی ٹی ڈی پنجاب  نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے  کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد سمیت دو دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ،کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد عرف  محمد نبی سمیت دو دہشت گرد وں  کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،  مبینہ دہشت گردوں نے  جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔
 

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب  کے مطابق دوران تفتیش دہشت گرد خالد  عرف  محمد نبی نے انکشاف کیا کہ چھ سال قبل داعش تنظیم کے سابقہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کے بعد اسے بطور امیر داعش خراسان دلسوالی نور گل مقرر کیا گیا ، وہ   داعش تنظیم کو خراسان میں منظم کرنے اور داعش کے زیر قبضہ علاقہ کے دفاع اور محاذ آرائی میں  بھی ملوث  رہا  ۔ 

خالد  عرف  محمد نبی 2019 میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جلال آباد اور پل چرخی جیل میں قید بھی رہا ۔2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہوا اور غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان داخل ہوا ۔خالد   نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے محمد خالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا۔

دوسری کارروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے داعش کے دہشت گرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ۔مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی/ اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب  کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں