لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا

لاہور: عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں۔ 
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

مصنف کے بارے میں