وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، اہم فیصلوں سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، اہم فیصلوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تقرریوں پر بات چیت ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کا استقبال کیا ، ملاقات میں شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو اہم فیصلوں بارے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم افواج پاکستان میں اہم تقرریوں کے حوالے سے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوانے سے پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے ، سابق صدر آصف زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، خالد مقبول صدیقی ، آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر رہنما وزیر اعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں شریک ہیں ۔ اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں