وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے گئے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے گئے

اسلام آباد :وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دئے ہیں ۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے  فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کردیئے۔نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ کے تمام منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ پر سماعت کرے گی۔

نیب کی جانب سے پیش کئے گئے گواہ عبدالرحمان گوندل نے اپنا بیان قلمبند کرادیا جن کا تعلق نجی بینک سے ہے۔استغاثہ کے گواہ نے اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ایک نجی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی عدالت کو فراہم کردیں۔اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے گواہ کا بیان قلمبند ہونے کے بعد اس پر جرح بھی کی ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج ساتویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ان کے ہمراہ بیرسٹر ظفر اللہ، طارق فضل چوہدری اور رانا افضل بھی تھے۔