پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے میچ آج ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے میچ آج ہو گا

شارجہ : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری معرکہ آج ہوگا جب کہ سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-4 سے برتری حاصل ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی، مہمان سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش کا خطرہ درپیش ہے۔قومی کرکٹ ٹیم پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔


پاکستان کی جانب سے حسن علی اب تک کے کامیاب بولر اور بابراعظم کامیاب بلے باز ہیں۔

قومی ٹیم نے پانچویں میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور لنکن ٹیم کو وائٹ واش کرنے کیلئے قومی ٹیم نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور پریکٹس کی ۔