طالبان امریکی فوج سے زیادہ ایماندار ہیں،سابق امریکی فوجی

طالبان امریکی فوج سے زیادہ ایماندار ہیں،سابق امریکی فوجی

واشنگٹن:طالبان امریکی فوج سے زیادہ ایماندار ہیں،طالبان کی قید سے رہا ہونے والے کا انکشاف،امریکی فوج کے سابق سارجنٹ کا کہنا ہے کہ طالبان امریکی فوج سے زیادہ ایماندار ہیں، سارجنٹ بوئے برڈال نے 2009میں افغانستان میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے سے انکار کر دیا تھا،اس کا مزید کہنا تھا جب سے وہ رہا ہو کر آیا اس کو اس بات کا زیادہ اندازہ ہو رہا ہے کہ امریکی فوج کی نسبت طالبان اس کے ساتھ زیادہ اچھے طریقے پیش آ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی سارجنٹ حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے طالبان نے اغوا کیا تھا،پھر 2014میںطالبانے اپنے پانچ قیدیوں کے بدلے رہا کروایا تھا ،یہ قیدی بدنام زمانہ جیل گونتاناموے بے میں قید تھے۔

سارجنٹ کا مزید کہنا تھاطالبان زیادہ ایماندر ہیں یہ بات ساجنٹ بوئے نے ایک برٹش صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔یاد رہے لنگن نامی اس صحافی کو پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر فلم بناتے ہوئے طالبان نے اغوا کر لیا تھا،اس کے بعد تین ماہ بعد لنگن کی خاندان اور طالبا ن کے درمیان مذکرات بھی ہوئے تھے۔

برڈال کا مزید کہنا تھاوہ افغانستان میں اپنی ڈیوٹی کے دوران یہ نہیںجانتا تھا کہ وہ یہاں کیا کر رہا ہے۔