نوازشریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی

نوازشریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ نواز شریف سعودی عرب میں دو روزہ قیام اور عمرے کی ادائیگی کریں گے ۔  نوازشریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ سعودی عرب سے نوازشریف پاکستان روانہ ہوں گے جہاں وہ 26 اکتوبر کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کر دی گئی ہے اور وہ لاہور کی بجائے سعودی عرب روانہ گئے۔ذرائع کے مطابق جدہ میں اہم ملاقاتوں کے ساتھ نواز شریف عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔سعودی عرب میں والدہ سے بھی ملیں گے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے اعلیٰ سعودی حکام سے رابطے بحال ہوگئے ہیں جس کے لیے حسن نواز نے اہم کردار ادا کیاہے ۔سعودی عرب مین ۲ دن کے قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے اور  نیب ریفرنسز میں نواز شریف اگلی پیشی پر عدالت حاضر ہوں گے۔