وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر میں آزمائشی پرواز

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر میں آزمائشی پرواز

انقرہ:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترکی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعت ہے جس کو ئی مقابل نہیں ہے،اتوار کے روز دی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی سے قبل شاہد خاقان عباسی نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی 129میں آزمائشی پرواز کی اور اس متاثر کن اور بہترین جنگی مشین قرار دیا ۔


آزمائشی پرواز کے بعد پاکستان اور ترک میڈیا سے بات کرتے کے دوران ایک سوال ٹی 129کی خریداری کے حوالے سے بھی کیا گیا جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہماری فوج اس کا جائزہ لے رہے ہیں،ہم اس معاہدے اورشرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔اس سے پہلے ترک ہوا بازی کے محکمہ کے اعلیٰ حکام نے ہیلی کاپٹر پر بریفنگ دی اور اس کی جنگی مہارتوں سے اگاہ کیا.