کرپشن کیس , سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی گرفتاری کا حکم

کرپشن کیس , سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی گرفتاری کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا.چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 6 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے شرجیل انعام میمن سمیت 13 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی۔ 

شرجیل میمن اپنے ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت میں ہی موجود ہیں جب کہ نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کے لئے عدالت میں ہے اور ان کے باہر نکلنے کا انتظار کر رہی ہے۔ شرجیل میمن کی گرفتاری میں نیب کی مدد کے لیے رینجرز سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔