حسن علی کو اپنی فٹنس پر خاص توجہ دینی چاہیے : شعیب اختر

حسن علی کو اپنی فٹنس پر خاص توجہ دینی چاہیے : شعیب اختر

لاہور: پاکستان کے سابق عظیم فاسٹ باؤلر شعیب اختر نوجوان پاکستانی گیند باز حسن علی کے مداح نظر آتے ہیں اور وہ حسن علی کے کارکردگی سے خاصے خوش ہیں اور اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی کیا ہے ۔

شعیب اختر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر حسن علی اپنی فٹنس پر توجہ دیں اور اسے برقرار رکھیں تو مستقبل میں وہ ایک میچ میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کر لیں گے ۔شعیب اختر نے کہا کہ حسن علی محمد عامر اور وہاب ریاض سے زیادہ خطرناک ہے۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ حسن علی اس وقت بہت خوبصورت باؤلنگ کر رہے ہیں ۔شعیب اختر نے کہا کہ حسن علی کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ اس تعریف کو بھی مثبت انداز میں لیتے ہیں اور تعریف کے بعد ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے ۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر  کی اوسط بالنگ کے پیچھے بہت سے مقاصد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیند کو سوئنگ کرتے وقت  محمد عامر کے سر کی پوزیشن ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی جس سے اس کا رن اپ بھی متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ باؤلنگ کرواتے وقت محمد عامر کا دایاں کندھا ضرورت سے زیادہ نیچے کی جانب جھک جاتا ہے ۔انہوں نے کہا محمد عامر اپنے باؤلنگ رن اپ کی وجہ سے باقاعدہ باؤلر نہیں بن سکے ۔