'نیپرا نے بجلی کی قیمت 2روپے 19پیسے کمی کی منظوری دیدی

 'نیپرا نے بجلی کی قیمت 2روپے 19پیسے کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،قیمتوں میں نمایاں کمی، نیپرا نے حکومتی درخواست مسترد کرکے بجلی کی قیمت میں 2روپے 19پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر سربراہی نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کردی اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔